بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپیکر قومی اسمبلی کی قومی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد

اسلام آباد(ممتاز نیوز)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی جیت ایک ٹیم ورک کی صورت میں ممکن ہوئی جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، امید ہے کہ قومی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑیوں پر فخر ہے۔