کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے صدر ڈاکٹر نوشاد اے شیخ نے کہا ہے کہ کونسل نے سیلاب کے باعث ایم ڈی کیٹ کے امتحان ملتوی کر دیئے۔صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ صوبائی سطح پر ہوں گے اور کوئی ایک یونیورسٹی ماضی کی طرح ٹیسٹ کی ذمہ دار ہوگی۔ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی دشواریوں اور امیدواروں کو مواقع دینے کے لئے پورٹل دو ہفتے کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ ایم بی بی ایس میں داخلوں کے لئے انٹر میں تناسب 65 سے کم کر کے 60 فیصد کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر نوشاد اے شیخ کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ میں پاسنگ 55 اور بی ڈی ایس میں 45 کردیئے ہیں اس سے پہلے 65 اور 55 فیصد تھے۔گزشتہ سال 50 ارب کا نقصان ہوا کیونکہ طالب علم باہر چلے گئے اور یہاں ٹیسٹ نمبروں کی بنیاد پر داخلہ نہیں دیا گیا۔ پاکستان گریجویٹ کے لئے این ایل ای کے امتحانات میں تبدیلی کی جائے گی، غیر ملکیوں کے لئے این ایل ای کا امتحان برقرار رہے گا ۔
سیلاب کے باعث ایم ڈی کیٹ کے امتحان ملتوی کردیئے، صدر پی ایم ڈی سی








