بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسکول نہ جانے والے بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدام کرینگے، پرویزالہیٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کی اسکول نہ جانے والے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرینگے۔

وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم خواندگی پر آج سب کو پڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پنجاب میں 20 سال قبل لٹریسی ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا اعزاز مجھے عطا کیا، صوبہ بھر میں اسکول سے باہر رہ جانے والے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کےلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

‘ماضی میں نظر انداز کرنے والے لٹریسی جیسے محکمے پر اب پوری توجہ دینگے’

پرویزالہیٰ نے کہا کہ معاشرے کے نظر انداز طبقات کو بنیادی تعلیم اور فنون سے آراستہ کرنے کے لئے  ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، لٹریسی جیسے اہم محکمے کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا لیکن اب ہم اس پر پوری توجہ دیں گے۔