بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب متاثرین کیلیے امداد لیکر امارات سے مزید 2 پروازیں کراچی پہنچ گئیں

کراچی: متحدہ عرب امارات سے امدادی پروازوں کی آمد جاری ہے۔ اس سلسلے میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اشیا لے کر مزید 2 پروازیں کراچی پہنچ گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات سے دسویں اور گیارہویں انسانی امدادی پروازیں کراچی پہنچ گئیں۔ واضح رہے کہ یو اے ای ائرفورس کے طیارے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کا سامان لے کر کراچی پہنچے ہیں۔

اماراتی سفارتخانے، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک آرمی 5 کور کے ایک افسر نے ائرپورٹ پر طیاروں کو خوش آمدید کہا۔