بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹیلی نارکا سیلاب متاثرین کےلئے 1ارب 10 کروڑ روپے کے امدادی پیکج کا اعلان

اسلام آباد(ممتاز نیوز)ٹیلی نار کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑاقدم،ٹیلی نارنے 1ارب 10 کروڑ روپے کے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار پاکستان یونیسف کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی مددکرے گا ۔ٹیلی نار پاکستان اور ٹیلی نار بینک کے ملازمین کا رضاکارانہ تعاون بھی امدادی پیکج میں شامل ہے۔
چیئرمین ٹیلی نارعرفان وہاب خان نے کہا کہ آزمائشی وقت میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے پر عزم ہیں،کمپنی سیلاب زدہ علاقوں میں بلاتعطل سروسز کی فراہمی کو بھی بقینی بنا رہی ہے ،نقصانات سے نمٹنے کے لیے کمپنی زراعی شعبہ میں بھی اپنی خدمات جاری رکھے گی۔