اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے الیکشن کمیشن کی طرف سے 13 حلقوں میں انتخابات ملتوی کئے جانے کو حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ قرار دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات ملتوی،عمران خان کی مقبولیت کے خوف سے اقتدار کے ایوانوں میں لرزہ ہے ۔
خان کی مقبولیت کے خوف سے اقتدار کے ایوانوں میں لرزہ ہے ،اسد عمر







