اسلام آباد(ممتازنیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاملک کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن ملتوی ہونے پر ردعمل سامنے آگیا ۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کب تک لاڈلا رہےگا ؟ ملتان اور کراچی کے میرے امیدوار ضمنی الیکشن اچانک ملتوی کیے جانے پر مایوس ہیں۔
بلاول کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے لیے پی پی امیدوار اپنے حلقوں کی خدمت کے لیے بے تاب ہیں، ضمنی الیکشن والے حلقوں میں طویل عرصے سے نمائندگی نہیں ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ آخری لمحات میں پی ٹی آئی کو الیکشن سے بھاگنےکی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
عمران خان کب تک لاڈلا رہےگا؟ ضمنی الیکشن ملتوی ہونے پر بلاول کا ردعمل








