اسلام آباد(ممتازنیوز) نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ہیلی کاپٹر کیس میں وصولیوں کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ نیب نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کو خط لکھا،خط میں نیب نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر استعمال کے اختیار ات سے تجاوز قرار دیا۔ خط میں کہاگیا کہ عمران خان کے علاوہ 40 سے زائد سیاسی شخصیات نے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیاخط کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والوں سے ریکوری کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کو کیس ریفر کردیا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والی سے زائد سیاسی شخصیات کے ذمہ 9 کروڑ، 68 لاکھ سے زائد رقم واجب الادا ہے، پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان پر ہیلی کاپٹراستعمال کرنے کی مد میں 6 کروڑ 39 لاکھ ہے۔نیب نے ہیلی کاپٹر کا ناجائز استعمال پرسہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی کی سفارش کی۔










