بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

متحدہ عرب امارات کا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے دس ملین ڈالر امداد کااعلان کردیا، رقم پاک فوج کے فلڈ ریلیف اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے سیلاب متاثرین کیلئے10ملین ڈالرامداد کا اعلان کردیا ، چیئرمین بینک الفلاح شیخ نہیان مبارک النہیان کی جانب سے امداد کا اعلان کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رقم پاک فوج کےفلڈریلیف اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائےگی، متحدہ عرب امارات نےہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔

 

خیال رہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دوست ممالک کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے اشیائے خوردنوش،ادویات اور دیگر سازو سامان بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

اماراتی سفیر حمادالزہبی کا کہنا تھا کہ 17کنٹینر کے ذریعے 1 لاکھ 30 ہزار خوراک کا سامان لیکر پہنچے ہیں، سیلاب متاثرین کی امداد کے ساتھ اگلے مرحلے میں گھروں کی آبادکاری اورمتاثرین کی بحالی کا پروگرام بھی شامل ہے۔

یو اے ای کی جانب سے 28 خصوصی طیارے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر کراچی پہنچے ہیں۔