بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں تمام مسائل کا حل فوری عام انتخابات ہیں،عمران خان

اسلام آباد(ممتاز نیوز )سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس،اجلاس میں پرویز خٹک، فواد چوہدری، سلمان آفتاب، زلفی بخاری سمیت دیگر شریک ہیں ،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،ضمنی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مشاورت کی گئی،اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم کو ضمنی انتخابات میں شکست واضح نظر آرہی تھی،حکومت تحریک انصاف کی مقبولیت سے بوکھلا گئی ہے،عوام موجودہ حکومت کو مسترد کر چکی ہے،ملک میں تمام مسائل کا حل فوری عام انتخابات ہیں،حکومت انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے،پی ٹی آئی رہنمائوں کاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے،