اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈحکومت اور ہینڈلرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، یہ لوگ مایوس ہوکر مائنس ون فارمولا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھاکہ کل گوجرانوالا جلسہ حقیقی آزادی کی تحریک کے پہلے فیز کا آخری جلسہ ہوگا اور اس جلسے میں اگلے اہم مرحلے کا اعلان کروں گا۔
ان کا کہنا تھاکہ امپورٹڈحکومت اور ہینڈلرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، قوم پی ٹی آئی کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے اور یہ لوگ مایوس ہوکر مائنس ون فارمولا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
گوجرانوالہ میں کل ہماری حقیقی آزادی کی تحریک کےحالیہ مرحلےکاآخری اجتماع ہوگا۔اس جلسےمیں میں اپنےاہم ترین اگلےمرحلےکااعلان کروں گا۔امپورٹڈسرکار+اسکےسرپرست اس حقیقت پر کہ قوم نہایت ثابت قدمی سےPTIکےساتھ کھڑی ہے،بوکھلاہٹ کا شکارہیں اور مایوس کن اندازمیں مائنس ون کیجانب بڑھ رہےہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 9, 2022









