بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے دورہ سکھر کے دوران سوال کرنے والا پیپلزپارٹی کا جیالا نکلا

اسلام آباد(ممتاز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے دورہ سکھر کے دوران سوال کرنے والا شخص صحافی نہیں پیپلزپارٹی کا جیالا نکلا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 5ستمبر کو عمران خان ایک روزہ دورے پر جب سکھر پہنچے تھے تو وہاں ایک شخص نے ان سے سوال کیا تھا کہ جب سکھر ڈوب رہا تھا تو وہ کہاں تھے جس پر نیوز چینلز پر کہا گیا تھا عمران خان سے یہ سوال پوچھنے والا صحافی تھا تاہم اب یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ وہ صحافی نہیں پیپلزپارٹی کا سرگرم کارکن اور جیالا ہے اور سابق میئر سکھر عطا مہر کا قریبی ساتھی ہے ۔واضح رہے کہ عطا مہر کچھ عرصہ قبل ہی نیب کیس میں سنٹرل جیل سکھر سے رہا ہوئے تھے ۔انہیں کرپشن کیس میں سات سال قید،ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی تاہم پلی بارگین کے ذریعے وہ رہا ہوئے ۔