اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل حامد خان نے توہین عدالت کیس سے متعلق ان سے منسوب تمام بیانات کی تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ ان کاسوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میںحامد خان نے کہاکہ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سے متعلق مجھ سے منسوب کر کہ بیان جاری کیے جا رہے ہیں،حالانکہ میرا کسی بھی سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے۔انہوں نےخبردار کیا کہ جو کوئی بھی ہے ان کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلا رہا ہے وہ یہ سلسلہ بند کردے۔
میراکوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں،مجھ سے منسوب بیانات بنیادہیں،حامدخان کی وضاحت








