لاہور(ممتازنیوز) بیٹی کی ولادت کے باعث مریم نواز کے جلسے میں شرکت نہ کرنے والے لیگی کارکن نے اپنی بیٹی کا نام مریم رکھ دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں لیگی کارکن چودھری رضوان ارشد نے کہا کہ مریم صاحبہ آپ ہمارے ضلع بہاولنگر آرہی میں جلسہ میں نہیں آسکا کیونکہ اللہ نے مجھے ابھی ابھی اپنی رحمت سے نوازا ہے۔ میں اسکا نام مریم رکھوں گا ۔جس پر مریم نواز نے انہیں بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللّہ سلامت رکھے! بہت مبارک ہو ۔
اللّہ سلامت رکھے! بہت مبارک ہو ❤️🤲🏼 https://t.co/re9thqugMf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 9, 2022









