مدینہ منورہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ ن مدینہ کے صدر جاوید اقبال بٹ نے کہاہے کہ ملکی معیشت کو اس وقت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اشدضرورت ہے،ڈارہی ڈالر کی بے لگام اڑان کے سامنے بندھ باندھ سکتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں جاویداقبال نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے سے رقم ملنے کے باوجود ڈالر کو پر لگ گئے ،پٹرول اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور ٹیکسزنے عوام کے چولہے بجھا دیئے۔انہوں نے کہاکہ مفتاح اسماعیل کی انتھک محنت کے باوجود پاکستانی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، گروتھ ریٹ کم ہوکر 3 فیصد ہو گیا، اشیاضروریہ بھی مہنگی ہی گئی ہیں چنانچہ اسوقت ملک کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی شدید ضرورت ہے،اسحاق ڈار ہی سب کی آواز اور امید ہیں۔جاویدبٹ نے کہاکہ نواز شریف، مریم نواز اور اسحاق ڈار پر دباؤ ڈالنے کےلئے مقدمات بنائے گئے تھے،ان سیاسی مقدمات کو فوری طور پر عدلیہ ختم کرے تاکہ اسحاق ڈار کی واپسی کی راہ ہموار ہو،قوم تجربہ کار اور ماہر معیشت اسحاق ڈار کی راہ دیکھ رہی ہے۔









