بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چار سال سے بجلی منقطع ہے، شارٹ سرکٹ کیسے ہوا، ایم کیو ایم انٹر نیشنل، فاروق ستار کی تشویش

لندن، کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم انٹرنیشنل رابطہ کمیٹی نے عزیز آباد کراچی میں پارٹی کے مرکز اور بانی ایم کیو ایم کے گھر 90پر لگنے والی آتش زدگی پر کہا ہے کہ نائن زیرو 22 اگست 2016ء سے سیکیورٹی اداروں کی کڑی نگرانی اور پہرے داری میں ہے ، پھرآگ لگنے کاکوئی واقعہ کس طرح ہوسکتا ہے ۔ آتشزدگی کے سنگین واقعہ کو شارٹ سرکٹ کا نتیجہ قراردینا بھی کسی لطیفے سے کم نہیں۔ نائن زیروکی بجلی منقطع ہے ، جب بجلی ہی نہیں تو پھرشارٹ سرکٹ کیسے ہوسکتا ہے؟مرکز کوآگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے، آگ لگانے کا مقصدکروڑوں مہاجروں اور محروم ومظلوم عوام کے اس سیاسی قبلے کوصفحہ ہستی سے مٹانا ہےاس گھناؤنی کارروائی پر رابطہ کمیٹی اور تحریک کے کارکنان ہی نہیں بلکہ پوری قوم میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے ۔