اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی میچ ریفریز کے انٹرنیشنل پینل کے رکن محمد جاوید ملک پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات T20 انٹرنیشنل میچوں میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔آفیشلز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے رکن علیم ڈار اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے چار پاکستانی امپائرز شامل ہیں چار پاکستانی امپائرز میں آصف یعقوب، احسن رضا، شوزب رضا اور راشد ریاض شامل ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی میچ میں احسن رضا اور راشد ریاض تھرڈ اور فورتھ امپائر ہوں گے۔سیریز میں پانچ امپائرز آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے علیم ڈار چار ٹی ٹوئنٹی، احسن رضا تین اور آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی دو دو میچز میں کھڑے ہوں گےپاکستان بمقابلہ انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتبور تک کراچی اور لاہور میں ہو گی۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آفیشلز کا اعلان








