اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے اوستہ محمد، ضلع جعفر آباد بلوچستان میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی ہے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس سکھر سے ضلع جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی ہے۔
دورانِ پرواز وزیرِ اعظم اور سیکرٹری جنرل نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کیا۔










