اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے کیمپ میں بچے کی پیدائش امید کی کرن ہے۔
وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریش کے ہمراہ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، شہباز شریف اور انتونیو گوتریش ایک کیمپ میں متاثرین سے ملے جن کے ہاں گزشتہ رات بچے کی پیدائش ہوئی تھی، وزیراعظم اور یو این سیکریٹری جنرل نے نومولود بچے کو گود میں اٹھالیا۔
اپنی اس ملاقات سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج بلوچستان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ سیلاب متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے ہماری ملاقات ایک ایسے خاندان سے ہوئی جسے اللہ تعالیٰ نے ایک رات پہلے ایک بچے سے نوازا تھا، میں نے اس پیدائش کو ایک انسانی المیے کے درمیان امید کی کرن کے طور پر دیکھا ہے۔
اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے بے گھر ہونے والی خواتین میں ساڑھے 6 لاکھ کے قریب حاملہ ہیں۔
ان خواتین میں 70 ہزار سے زائد ایسی ہیں جن کے ہاں بچے کی پیدائش میں صرف ایک ماہ کا وقت ہے جنہیں صحت کی سہولیات اور مڈوائف کی اشد ضرورت ہوگی۔
While visiting flood-hit shelter camps along with UN Secretary General @antonioguterres in Balochistan today, we met a family that Allah had blessed with a baby boy a night before. I saw this birth as a sign of hope, regeneration & renewal amid an unfolding human tragedy. pic.twitter.com/vHBSpaaUm8
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 10, 2022









