بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سے چوہدری اورنگزیب کی ملاقات‘ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے این اے 137اوکاڑہ سے پاکستان تحریک اتحاد پارٹی کے چیئرمین چوہدری اورنگزیب نے ملاقات میں پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اور اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری اورنگزیب نے عمران خان سے خصوصی ملاقات میں اپنی جماعت ’’پاکستان تحریک اتحاد‘‘ کو تحریک انصاف میں ضم کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چوہدری اورنگزیب کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی جنوبی پنجاب بالخصوص اوکاڑہ میں مضبوط ہو گی ۔ملاقات میں چوہدری اورنگزیب نےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔