اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں پاکستان بھرمیں ان لوگوں کامشکورہوں جومجھ سے یکجہتی کےاظہار اورہماری جدوجہد کی حمایت میں آج رات بڑی تعداد میں نکلے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا کہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک وہ رفتار پکڑ رہی ہےجس کے آگے بند باندھنا ممکن نہیں اور جب تک ہم بےخوف اور ثابت قدم ہیں کامیابی انشاءاللہ ہمارے ہی قدم چومے گی!
میں پاکستان بھرمیں ان لوگوں کامشکورہوں جومجھ سے یکجہتی کےاظہار اورہماری جدوجہد کی حمایت میں آج رات بڑی تعداد میں نکلے۔ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک وہ رفتار پکڑ رہی ہےجس کے آگے بند باندھنا ممکن نہیں اور جب تک ہم بےخوف اور ثابت قدم ہیں کامیابی انشاءاللہ ہمارے ہی قدم چومے گی! pic.twitter.com/LoMvcvcGmC
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 10, 2022









