کراچی (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پھر غلط، کراچی کے کچھ علاقوں میں ہفتے کو بارش ہوئی ۔ گزشتہ روزکراچی کے علاقے گلشن حدید ، ملحقہ علاقوں اور نیا ناظم آباد کے اطراف تیز دھوپ کے بعد اچانک سے تیز بارش شروع ہوگئی جبکہ محکمہ موسمیات نے جمعے کو پیشگوئی کی تھی کہ کراچی میںفی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔اب محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بارش برسانے والے بادل بدین کے جنوب اور جنوب مشرق میں موجود ہیںمان بادلوں کے سبب شہر قائد کے مشرق اور شمال مشرق میں آندھی اور ہلکی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے جنوب میں سمندر میں بھی کچھ بادل بنے ہیں،اس کے علاوہ بدین، عمرکوٹ، تھر پارکر، میرپور خاص میں معتدل بارش متوقع ہے۔دریں اثناء کراچی میں ہفتے کو درجہ حرارت40 رہا جبکہ گرمی 43ڈگری جیسی محسوس ہوئی،اگلے 3 دن تک گرمی جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں 3روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، ہفتہ کو کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا اور گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہوئی، شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 29فیصد رہا اور شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں ۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پھر غلط، کراچی کے کچھ علاقوں میں ہفتے کو بارش








