بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پتریاٹہ روڈ پر ہونیوالی لینڈ سلائیڈنگ کو مشینری کی مدد سے ہٹا روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

مری(ممتاز نیوز )پتریاٹہ روڈ پر ہونیوالی لینڈ سلائیڈنگ کو مشینری کی مدد سے ہٹا روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ،سی ٹی او نوید ارشاد نےکہاکہ لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر مقامی پولیس اور ٹریفک پولیس کے جوان موجود ہیں،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کو انگوری روڈ کیطرف متبادل راستہ فراہم کیا جا رہا تھا،سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کےلئے کرناہ کے مقام پر بھی ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،مری کی باقی تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے،مری کی کسی شاہراہ پر ٹریفک کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے،مری آنیوالے سیاح محفوظ سفر کےلئے ٹریفک ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں