دبئی (طاہر منیر طاہر) جمیعت علماء اسلام متحدہ عرب امارات کا اجلاس مرکزی امیر مفتی عزیز الرحمن کی دعوت پر شارجہ میں ہوا جس کا اہتمام جمیعت علماء اسلام شارجہ کے کنوینر قاری ہدایت اللہ نے کیا- اجلاس میں مرکزی نائب امیر اخونزادہ سمیع الرحمن، سیکرٹری اطلاعات عرفان خان، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر درویش، مولانا عبدالله کنوینر خورفکان، مولانا شیر باچا صدر العین، حافظ عبدالبصیرجنرل سیکرٹری، قاری ہدایت اللہ کنوینرشارجہ، قاری ضیاء الرحمن کنوینر دبئی، نائب کنوینرقاری عابد، سابق مرکزی امیر زاہد ندیم، مولانا اصغر فانی مولانا ظہور، حافظ غنی الرحمان، مولانا حمداللہ ، ڈاکٹر عجب نور، زاہد ملنگ، مولانا عبداللہ، حاجی خوازہ جان، حاجی عبدالمتین نےشرکت کی جبکہ اجلاس کی صدارت مولانا واجد الرحمن نے کی- اس موقع پر ڈاکٹرعمران اکبر کوعجمان میں اور اخونزادہ سمیع الرحمن کو ابو ظہبی میں جمیعت علماء اسلام کا کنوینر مقرر کیا گیا- اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرعمران اکبر کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی مبارکباد دی گئی- اجلاس میں اس بات کی ہدایت کی گئی کہ جمیعت علماء اسلام امارات کا ہر ممبر اور کارکن پارٹی کے ساتھ مخلص رہے اور امارات کے قوانین کی پابندی کرے-










