اسلام آباد( ممتازنیوز)گورنرز کی تعیناتی کےمعاملے پر حکمراں اتحاد میں اختلافات ختم نہ سکے جس کی وجہ سےملک کے تین صوبوں میں گزشتہ تین ماہ میں وفاق کے مستقل نمائندوں کے تعیناتی تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی اور قائم مقام سے کام چلایا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اتحادی جماعتوں میںمعاہدے کے تحت سندھ میں ایم کیو ایم کا گورنر بنناتھا لیکن اس بارے میں پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان اتفاق نہیں ہوسکا۔دلچسپ امریہ ہے کہ سندھ میں چار ماہ سے نیب کے زیر حراست ملزم سپیکرآغاسراج درانی کے گھر کو سب جیل قراردیاگیاہے جہاں سے وہ قائم مقام گورنر کے طورپر کام رہے ہیںاورہیلی کاپٹر پردورے بھی کررہے ہیں جو دنیا میں ایک انوکھاریکارڈ ہے۔ادھر خیبرپختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علما اسلام (ف) گورنرشپ کے لئے سرگرداں ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ اس کاصوبے میں اس کا اپنا گورنرہو۔اسی طرح بلوچستان میں بھی گور نرکی تعیناتی کے لئے بلوچستان نیشنل پارٹی (باپ) اور دوسری جماعتوں میں اتفاق نہیں ہورہا۔گزشتہ تین ماہ سے تین صوبوں میں وفاق کا نمائندہ نہیں ہے۔
حکمراں اتحاد میں اختلافات برقرار، 3 صوبوں میں تاحال گورنرزتعینات نہ ہوسکے








