اسلام آباد(ممتازنیوز برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات پر حکومت پاکستان کا ملک میں یوم سوگ منانے کا فیصلہ کرلیا۔
کل پیر کو ملک بھر میں سرکاری دفاتر پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
سرکاری سطح پر ملکہ برطانیہ کے ایک روزہ سوگ کی تجویز وزارت خارجہ نے دی تھی۔
وزیراعظم نے 12 ستمبر کو یوم سوگ منانے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کو یوم سوگ کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ملکہ برطانیہ کی وفات پر کل پاکستان میں یوم سوگ منایا جائے گا








