کراچی(ممتازنیوز)پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے بیرونی امداد رکوانے کی سازش ، بھارت میں لی گئی تصویرکوسوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے برطانوی امدادسندھ کے بازارمیں فروخت ہونےکا دعویٰ کردیاگیاجبکہ تصویر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیوگتریس کو بھی ٹیگ کرکے شیئر کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر مختلف صارفین کی طرف سے برطانی امدادی ادارے یوایس ایڈ کی امداد کے ایک تھیلے کی تصویر شیئرکی گئی ہیں جن کے ساتھ یہ جارہاہے کہ برطانوی امدادی سامان سندھ کے بازارمیں فروخت ہو رہی ہےان تصویر کے ساتھ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی 600مرتبہ ٹیگ کرکے امداد روکنے کا کہا گیا ہے۔تاہم واحد ضیانامی ایک صارف نے اس تصویر کی حقیقت کو آشکار کرتے ہوئے کہاکہ یہ تصویر2014 میں بھارت میں لی گئی تھی۔
This pic was posted over 17 hours ago on twitter. Same people, technique and source was used to get this image viral. UN Secretary General was tagged over 600 times in this image, asking to stop sending Aid. This picture was taken in 2014 from Sony ILCE-6000 in India. pic.twitter.com/IQrdqz4Py3
— Wahid Zia. (@OmniscientXo) September 11, 2022








