بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 عمران خان سے سابق امریکی سفیر رابن رافیل کی بنی گالہ میں ملاقات کا انکشاف،فوادکی تردید

عمران خان سے سابق امریکی سفیر رابن رافیل کی بنی گالہ میں ملاقات
اسلام آباد(ممتازنیوز)اینکرپرسن غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان سے سابق امریکی سفیر/سفارت کار رابن رافیل سے بنی گالہ میں ملاقات کی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے عمران خان اور رابن رافیل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بڑی خبر آپ تک پہنچا رہی ہوں۔! عمران خان سے سابق امریکی سفیر/سفارت کار رابن رافیل سے اتوار کو دوپہر سودوبجے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹرڈاکٹرشہزادوسیم بھی موجود تھے۔رابن رافیل CIA analyst اور لابسٹ بھی رہی ہیں۔ انہوں نے لکھاکہ ایک طر ف امریکہ غلامی نامنظور نعرے اورپھر ملاقاتیں۔۔!
دریں اثناایک اور ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے لکھاکہ ایک اوربڑی خبربھی لگے ہاتھوں سن لیجیے!پی ٹی آئی رہنمافواد چوہدری نے بھی 8 ستمبر کو امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے امریکی سفارتخانے میں ملاقات کی ،یہ ملاقات PTI کی خواہش اور درخواست پر ہوئی جس کیلئے کافی عرصے سے درخواست کی جا رہی تھی۔ ایک طرف امریکہ غلامی نامنظور کے نعرے اور پھر ملاقاتیں ؟واضح رہے کہ رابن رافیل پاکستان میں سابق امریکی سفیر آرنلڈ ایل رافیل کی بیوہ ہیں جو سابق صدر پاکستان جنرل ضیاالحق کے ساتھ طیارہ حادثے میں مارے گئے تھے۔ادھر تحریک انصاف کے ترجمان وسابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے عمران خان سے رابن رافیل کی ملاقات کی تردیدکردی جبکہ انہوں نے کہاکہ میری امریکی سفیرسے نہیں بلکہ امریکی سینیٹر سے انہی کی خواہش پر ملاقات ہوئی تھی۔