اسلام آباد(ممتازنیوز)پنجاب حکومت کی تبدیلی کے لئے منصوبہ بندی مکمل، گورنرپنجاب بلیغ الرحمان کسی بھی وقت وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکمراں اتحاد نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو عہدے سےہٹانے کے حوالے سے لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی ہے اور گورنر بلیغ الرحمان کسی بھی وقت وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔ واضح رہے کہ ق لیگ کے ارکان اوربعض پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل ہونے سے متعلق مختلف افواہیں سوشل میڈیا پر گردشیں کررہی ہیں جبکہ چند روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب حکومت کی تبدیلی کیلئے سازش کی جارہی ہے۔
پنجاب حکومت کی تبدیلی کیلئے منصوبہ بندی مکمل، گورنر وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے








