بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 عدالت عظمیٰ کا غیر معمولی عدالتی سال انجام کو پہنچ گیا

اسلام آباد(ممتازنیوز ) عدالت عظمیٰ کا غیر معمولی عدالتی سال آج گیارہ ستمبر 2022کواپنے انجام کو پہنچ گیا۔
سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز کل 12ستمبرسے ہوگا ، اس موقع پر چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں فل کورٹ ریفرنس ہوگا جس سے چیف جسٹس پاکستان، اٹارنی جنرل ،وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور صدر سپریم کورٹ بار خطاب کرینگے۔
گذشتہ عدالتی سال 2021ـ22 اہم کارروائیوں، گہما گہمی اور کئی حوالوں سے بہت اہم سال رہا۔
عدالت عظمیٰ نے مفاد عامہ کے کئی اہم مقدموں کے فیصلے دیئے،عدالت عظمی کے اہم فیصلوں سے وفاقی اور پنجاب کی حکومتیں تبدیل ہوئیں اور رات کے بارہ بجے عدالت لگی۔
ان واقعات اور فیصلوں کی گونج کئی سال تک سنائی دے گی ـسپریم کورٹ میں عدالتی چھٹیاں 11ستمبر2022کو ختم ہونے کے بعد نئے عدالتی سال کا آغاز 12ستمبر کوہوگا۔
نئے سال کے آغاز پر فل کورٹ ریفرنس کمرہ عدالت نمبرایک میں ہوگا۔
ملک کی سب سے بڑی عدالت میں سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 51240 رہ گئی ،یہ تعداد31 جنوری کو 53ہزار964 تھی۔
چھٹیوں کے باوجود سپریم کورٹ نے15 روز میں 1384 مقدمات نمٹائے۔
تازہ اعداو شمار کے مطابق عدالت عظمی نے پندرہ اگست سے 31اگست تک 3184مقدمات نمٹائے ، عدالت عظمی میں سب سے زیادہ 27ہزار726آئینی درخواستیں زیر التوا ہیں جبکہ 9ہزار 537دیوانی مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔
ملک کی سب سے بڑی عدالت میں بارہ سال سے زیر التوا واحد ریفرنس ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی بھی گذشتہ کئی سال سے سماعت نہیں ہوسکی۔
اعداو شمار کے مطابق سزائے موت و عمر قید کے قیدیوں کی طرف سے جیلوں سے بھجوائی گئی2902 اپیلیں بھی سماعت کی منتظر ہیں۔