اسلام آباد(ممتاز نیوز )سپریم کورٹ کے سینئرجج قاضی فائز عیسیٰ مئی 2019کے بعد(کل) پیر سے شروع ہونے والے سپریم کورٹ کے عدالتی ہفتے میں تین رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے،جمعہ کوسپریم کورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس یحیٰ آفریدی اورجسٹس محمد علی مظہر پرمشتمل تین رکنی بینچ 12ستمبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے قاضی فائز عیسیٰ نے مئی 2019کے بعد دورکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے توبارہامقدمات کی سماعت کی تاہم اس دوران جوچیف جسٹس صاحبان تھے انہوں نے انہیں تین رکنی بینچ کاسربراہ نہیں بنایاتھااوراب وہ تقریباً ساڑھے تین سال بعد تین رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل ساڑھے تین سال بعد تین رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے







