اسلام آباد(ممتازنیوز) سینئر صحافی طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ با ئیڈن انتظامیہ کےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمرا ن خان اور ان کی جماعت کے نمائندوں سے رابطے اس کی اپنی خواہش پرہورہے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں طلعت حسین نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ یہ رابطے امریکی سفارت کاری کا حصہ اور دونوں فریقین کے نئے باہمی اعتماد کا مظہر ہیں،امریکہ عوامی قیادت کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ سمجھتی ہے کہ عمران اور ان کی جماعت کے نمائندوں سے رابطے حالیہ غلط فہمیوں کو دور کرنے اور عمران خان کا نکتہ نظر جاننے کے لئے ضروری ہیں۔
عمرا ن خان سے رابطے با ئیڈن انتظامیہ اپنی خواہش پر کررہی ہے،طلعت حسین کا دعویٰ








