اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر عدالت عمران خان کی ضمانت منسوخ کرتی ہے تو پھر ان کی گرفتار قانونی تقاضا ہے۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا اگر عدالت عمران خان کی ضمانت میں توسیع نہیں کرتی یا ان کی ضمانت کا آرڈر واپس لے لیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری قانونی تقاضا ہے۔
عمران خان کی عبوری ضمانت کا آخری روز؛ حکومت کی حکمت عملی کیا ہے؟#GeoNews #GeoPakistan pic.twitter.com/kUaYr22fIi
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) September 12, 2022
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا ضمانت منسوخ ہونے کی صورت میں اسلام آباد پولیس کے لوگ جو وہاں موجود ہیں یہ ان کا فرض ہے کہ وہ عمران خان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کریں اور اس مقدمے سے متعلق تفتیش کریں۔
یاد رہے کہ عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکیوں سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہو رہی ہے۔
عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ عمران خان مقدمے میں شامل تفتیش ہو گئے ہیں جبکہ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ عمران خان 3 بار نوٹس کے باوجود مقدمے میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔









