بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کردیا

اسلام آباد(ممتاز نیوز )اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اورسابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کردیا،ذرائع کے مطابق شیریں مزاری پراراضی کے ریکارڈ کوغائب اورٹیمپرنگ کاالزام عائد کیاگیاتھا،تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری پرالزام تھاکہ ان کی آبائی زمین لینڈ ریفارمز کمیشن کے تحت واپس نہیں کی اوراس کے بعدکمپنی بناکرریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی گئی زمین کاکچھ ریکارڈ بھی کیاگیا

اس حوالے سے ایف آئی آر درج کی گئی ،لینڈ ریفارمز کمیشن نے شیریں مزاری کے خلاف رپورٹ اینٹی کرپشن کودی تھی،شیریں مزاری ہائی کورٹ میں چلی گئیں اورانہوں نے استدعا کی کہ لینڈ ریفارمز کمیشن کے سربراہ سے میری سیاسی مخالفت ہےاس وجہ سے اس نے میری خلاف رپورٹ دی

اس سے انہیں ہائی کورٹ سے ریلیف ملاتھا،معاملہ جب سپریم کورٹ میں گیاتولینڈ ریفارمز کمیشن کے سربراہ تبدیل ہوچکے تھےپھردوبارہ جورپورٹ دی گئی وہ شیریں مزاری کے حق میں دی گئی،ان کے حق میں رپورٹ آنے کے بعد سپریم کورٹ نے معاملہ نمٹادیا،اس کے بعد معاملہ دوبارہ اینٹی کرپشن کے پاس آیاجس کے بعد اینٹی کرپشن نے مقدمہ خار ج کردیا،شیریں مزاری کوتین گھنٹے تفتیش کے لیے بلایاگیاتھاان سے سوالات کیے گئے جس کے انہوں نے جوابات دئیے ۔