اسلام آباد(ممتاز نیوز )سابق وزیراعظم عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت آمد کے موقع پر صحافی نے سوال کیاکہ کیاآپ کی امریکی حکام سے ملاقات ہوئی توچیئرمین پی ٹی آئی جواب دینے سے گریز کرتے رہے اورکہاکہ میں بہت خطرناک ہوں،سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر جیل کے اندر تشدد کیا جاتا ہے ، جیل سپرنٹنڈنٹ تشدد کی تصدیق کرتا ہے ، اس آدمی کو ریمانڈ پرتشدد کرنے والوں کے دوبارہ پاس بھیج دیا جاتا ہے، اگرکوئی یہ کہتا ہے کہ ریمانڈ پر بھیجنے والوں کیخلاف پرقانونی کارروائی کرنے کا کہتا ہے، اگر یہ دہشتگردی ہے تو کسی کو بھی آپ دہشتگرد بنا سکتے ہیں۔
دہشتگردی کے قانون کا مذاق بنا دیا گیا ہے، یہ پاکستان کی توہین اور دہشتگردی کے قانون کی توہین ہے ، میرے پر دہشتگردی کا کیس ہمارے ملک کی توہین ہے۔









