لاڑکانہ (ممتازنیوز) سندھ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد عوام کو کافی مشکلا ت کا سامنا ہے، سندھ کے علاقے لاڑکانہ سے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل نے رپورٹ کر تے ہوئے ہوشربا انکشاف کیاکہ وہاں کے عوام کو درپیش مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ خواتین کا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاڑکانہ ڈویژن میں سیلاب سے تباہی کے بعد خواتین کی سب سے بڑے شیخ زید وومن اسپتال کو بھی تالے لگے ہوئے ہیںاور حاملہ خواتین سٹرکوں پر زندگی کے مشکل ترین وقت گزارنے پر مجبور ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا کہ لاڑکانہ اور قمبر کے حالات کافی افسوسناک اور حیران کن ہیں۔ وفاقی اورصوبائی حکومت لاڑکانہ ڈویژن میں خواتین کو درپیش مسائل کے حوالے سے ضروری بندوست کریں ۔
لاڑکانہ سے بھی ہم نیوز کے رپوٹر شہزاد علی خان نے گزشتہ روز رپورٹ کیا کہ ڈویژن میں خواتین کی سب سے بڑے شیخ زید وومن اسپتال کو بھی تالے لگے ہوئے ہیں اور حاملہ خواتین سڑکوں پر زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہیں
لاڑکانہ اور قمبر کے حالات افسوسناک حیران کن ہیں، یعقین نہیں ہوتا 🤲🏼 pic.twitter.com/ZBqItiWbsT— Meher Bokhari (@meherbokhari) September 12, 2022









