لاہور(ممتاز نیوز )مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کےلیے لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل دے دیا گیا چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 14 ستمبر کو مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا،جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ بھی بینچ کا حصہ ہونگے،
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی کےلیے لاہورہائی کورٹ کافل بینچ تشکیل دیدیاگیا،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 14ستمبر کودرخواست کی سماعت کرے گا،جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ بھی بینچ کا حصہ ہونگے،
واضح رہے کہ مریم نواز کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں پاسپورٹ قبضے میں رکھوایا۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ 4 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ریفرنس بھی دائر نہیں کیا گیا، آئین کے تحت پاسپورٹ قبضے میں رکھنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں میرٹ پر ضمانت ملی تھی، استدعا ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔









