بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امپورٹڈ حکومت نے رحمت اللعالمین ا اتھارٹی کو بھی عملاً ختم کر دیا،اظہر مشوانی

اسلام آباد (ممتازنیوز) ترجمان پاکستان تحریک انصاف اظہر مشوانی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے رحمت اللعالمین ا اتھارٹی کو بھی عملاً ختم کر دیا ہے۔ترجمان پاکستان تحریک انصاف اظہر مشوانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں رسول ﷺ کی سیرت کو فروغ دینے کے بنائی جانے والے رحمت اللعالمین اتھارٹی کو ختم کر دیا گیاہے۔ انھوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کسی سیاسی پارٹی کی نہیں نبی اکرم ﷺ کی زندگی پر ریسرچ اور عوام میں آگاہی پھیلانے کے لیے بنائی گئی تھی لیکن اس امپورٹڈ حکومت نے اس اتھارٹی کو بھی عملاً ختم کر دیا ہے۔ اسد