بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی کے 9حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس 14ستمبر کو ہوگا

اسلام آباد (ممتاز نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے 9حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس 14ستمبر کو ہوگا۔
پیر کو قومی اسمبلی کے 9 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کافیصلہ معطل کرنے کے معاملے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ عدالت نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق صرف درخواست گزراوں کی حدتک ہوگا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت ی گئی ہے کہاسلام آباد ہائی کورٹ سے ضروری وضاحت کی کاپی لیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن غور کریگا اور اس معاملے میں اجلاس 14ستمبر کو ہوگا۔ اسد