اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان سیلاب کی صورتحال میں بھی سیاست کر رہے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو دھمکانا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے، اداروں کیخلاف ان کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر روز عوام کے سامنے بےنقاب ہو رہے ہیں۔ پنجاب میں 40 روپے فی کلو والا آٹا 100 روپے فی کلو میں مل رہا ہے۔
عمران خان سیلاب کی صورتحال میں بھی سیاست کر رہے ہیں،طلال چودھری








