اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کیا ہے کہ ٹی وی اور یوٹیوب پر مجھےاورتحریک انصاف کو بلیک آؤٹ کرنےاورمیری فلڈریلیف ٹیلی تھون کی نشریات روکنےجیسی مذموم کوشش کے آپ ذمہ دار ہیں؟
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ شہباز شریف سےمیرا سوال: کیا تحریک انصاف کے خوف کی وجہ سےمیڈیاپر ہماری زباں بندی، اہلِ صحافت پر تشدد اوران کے خلاف جھوٹے مقدموں کے اندراج کے آپ ذمہ دار ہیں؟
عمران خان نے کہا کہ ہے آپ (شہباز شریف) کے مجرم حواری اور ان کے سرپرست تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر آپ ہمارےآئینی حقوق غصب کرنےاور اظہاروصحافت کی آزادی کےحوالے سےعالمی وعدوں سے انحراف کے ذمہ دار نہیں تو قوم کو یہ بتانا آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس سب کا ذمہ دار کون ہے؟
شہباز شریف سےمیرا سوال: کیا تحریک انصاف کے خوف کی وجہ سےمیڈیاپر ہماری زباں بندی, اہلِ صحافت پر تشدد اورانکےخلاف جھوٹےمقدموں کے اندراج، ٹی وی اور یوٹیوب پر مجھےاورتحریک انصاف کو بلیک آؤٹ کرنےاورمیری فلڈریلیف ٹیلی تھون کی نشریات روکنےجیسی مذموم کوشش کے آپ ذمہ دار ہیں؟
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 12, 2022









