بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیٹف کا پاکستان میں منی لانڈرنگ اور تخریبی فنانسنگ کی روک تھام پر اطمینان کا اظہار

پیرس، اسلام آباد(ممتازنیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) نے ماہ اگست تک کی پاکستان بارے رپورٹ جاری کردی ۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے ماہ اگست تک پاکستان میں منی لانڈرنگ اور تخریبی فنانسنگ کی روک تھام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چوتھے راؤنڈ کی بین الاقوامی ریٹنگ میں 40 سفارشات پر عملدرآمد کا اعتراف کیا ہے۔  فیٹف نے اپنی رپورٹ میں ایکشن پلان کے اہداف حاصل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے جب کہ فیٹف سیکرٹریٹ نے پاکستان کی اپ گریڈنگ بھی جاری کردی ہے جب کہ اب کسی بھی شق پر عملدرآمد باقی نہیں رہا ہے۔  رپورٹ کے مطابق پاکستان کو عمومی طور پر کمپلائنس میں کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔  صرف ایک شرط پر پاکستان کو ستمبر میں مکمل کمپلائنس کی رپورٹ پیش کرنا ہے۔  اس رپورٹ کی آن سائٹ فیٹف کی جائزہ رپورٹ کے مطابق ہونے پر وائٹ ڈکلیئر کیا جائے گا جب کہ یہ عمل 18 تا 21 ستمبر کے فیٹف جائزہ اجلاس میں مکمل ہوگا۔