بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احتجاج تمام جماعتوں کا آئینی حق ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے،حسان خاور

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاورنے کہاکہ پیپلز پارٹی اور فضل الرحمان لوگوں کو 3سال سے ٹوپیاں پہنا رہے ہیں۔اپوزیشن کو کرپشن کی سیاسی بیماری ہے سب کا علاج عمران خان کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی بیماری اب کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ملک کی سیاسی بیماری کا علاج بھی عمران خان ہی کریں گے۔سب سے درخواست ہے عوام کے جذبات سے نہ کھیلیں۔وفاقی وزیراسد عمر نے کارکنان کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ روز جو واقعہ ہوا اس پر قانون کے مطابق کارروائی کی گئی۔ہم حملہ کرنے والے لوگ نہیں ،حملہ وہ ہوتاہےجو سپریم کورٹ پر کیاگیا۔لوگ جانتے ہیں کون لوگ سرکاری اداروں پر حملہ آور ہوتے رہے ہیں۔احتجاج تمام جماعتوں کا آئینی حق ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے۔

لاہور میں میچ کروائیں گے، اسلام آباد میں سیاسی میچ کی بھرپور تیاریاں ہیں۔سیاسی میچ جو لگنے والا ہے اس میں بھی اپوزیشن کو شکست دیں گے۔آرمی چیف کی مدمت ملازمت میں توسیع حکومتی معاملات ہیں۔

شہباز شریف کا آرمی چیف کی مدمت ملازمت میں توسیع کے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔شہباز شریف اپنے کیسز کی تیاری کریں۔