مدینہ منورہ(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ نے گوجرانوالہ کے جلسے میں سیرت نبویؐ سے متعلق عمران خان کے بیان کوقابل مذمت اور افسوسناک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کا نفسیاتی معائنہ کرانے کی ضرورت ہے،یہ مذہبی ٹچ کے چکر میں جو منہ میں آتاہے بغیرسوچے سمجھے بول دیتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں جاویداقبال بٹ نے کہاکہ عمران خان آئے روز اسلام کـا مـذاق بـنارہے ہیں، اسـلامـی آیات کا اپـنـی مـرضی کـا تـرـجمہ کـرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اقتدار کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیارہیں وہ کبھی سپہ سالار کو نشانہ بناتے ہیں تو کبھی ریاست کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں، آئی ایم ایف سے قسط کی بحالی کے معاملے پرعمران خان دورکے وزیرخزانہ شوکت ترین نے پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے خزانہ کو جو کچھ کہا وہ ریاست کیخلاف عمل تھا اوراب تحریک انصاف کے چیلے یو کے ایڈ کی بوریوں کی تصویریں بنا کر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ٹیگ کر رہے ہیں اسطرح کی سیاست جو ملک دشمنی پر مبنی ہو ناقابل قبول معافی جرم ہے۔
اسلامی شعائر کامذاق بنانا قابل مذمت، عمران کا نفسیاتی معائنہ کرایاجائے،جاویداقبا ل بٹ








