ریاض (امیر محمد خان سے ) سعودی جنرل پراسیکیوشن نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتارایک جرائم پیشہ گروہ کے پانچ ارکان کو 25 سال قید اورایک ارب 60کروڑ ڈالر (4 ارب ریال) جرمانے کی سزاسنائی ہے۔سعودی ٹیلی ویژن کے مطابق یہ گروہ ایک سعودی شہری اور دیگر عرب قومیتوں کے حامل پانچ افراد پر مشتمل ہے، ان گرفتار افراد کا مقدمہ سماعت کے لیے خصوصی عدالت میں بھیجا گیا تھا۔سعودی پبلک پراسیکیوشن نے ان پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا تھا اور انھوں نے 4.29 ارب ریال سے زیادہ کی رقم کی منی لانڈرنگ کی تھی۔ عدالت نے اس مقدمے میں ماخوذ افراد پر بیس کروڑ ریال جرمانہ عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔سعودی شہری کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔قید کی مدت ختم ہونے کے بعد اتنی ہی مدت تک اس کے ملک چھوڑنے پر پابندی ہوگی۔سعودی میڈیا کے مطابق غیرملکی مکینوں کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔قید کی مدت ختم ہونے کے بعد انھیں سعودی عرب سے بے دخل کردیا جائے گا اور دوبارہ داخلے پرپابندی ہوگی۔
سعودی عرب، منی لانڈرنگ میں ملوث5رکنی گروہ کو25سال قید،1ارب60کروڑڈالرجرمانہ








