اسلام آباد(ممتاز نیوز)آئی پی یو ایشیا پیسیفک ممبر ممالک کی پارلیمانوں کے تیسرے علاقائی سیمینار میں شرکت کے لیے مہمانوں کی آ مد کا سلسلہ شروع،دو روزہ سیمینار 13اور 14 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے ۔
سیمینار میں شرکت کے لیے ایران،سری لنکا اور کوریا کے پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
مالدیپ اور نیپال کے وفود آئی پی یو سیمینار میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گے۔
آزربائیجان کے پارلیمانی وفد کی خصوصی دعوت پر آئی پی سیمینار میں شرکت کے لیے اسلام آباد آمدہوئی ہے۔









