ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی جنرل پراسیکیوشن نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتارایک جرائم پیشہ گروہ کو 1.06 ارب ڈالر (4 ارب ریال) اور 25 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔سعودی ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ یہ گروہ ایک سعودی شہری اور دیگر عرب قومیتوں کے حامل پانچ افراد پر مشتمل ہے، ان گرفتار افراد کا مقدمہ سماعت کے لیے خصوصی عدالت میں بھیجا گیا تھا،سعودی پبلک پراسیکیوشن نے ان پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا تھا اور انہوں نے 4.29 ارب ریال سے زیادہ کی رقم کی منی لانڈرنگ کی تھی۔
سعودی عرب: منی لانڈرنگ کے مجرم گروہ کی ایک ارب ڈالر سے زائد رقم ضبط کرنے کا حکم








