بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کی اقتصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی، فواد چوہدری

اسلام آبادـ(مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں  رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے لکھا کہ عمران خان نے کل ملک کے سیاسی مستقبل اور جمہوریت کی بحالی کا ایک عملی فارمولا پیش کیا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں  چوہدری فواد حسین لکھتے ہیں کہ اس فارمولے پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ملک کی اقتصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی گزشتہ روز کی تقریر بہت اہم ہے انھوں نے مقدمات پر اثرانداز ہونے کی حکومتی اور وکلاء کی کوششوں کی تفصیل عوام کے سامنے رکھی۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اور بار وکلاء کی مقدمات اپنے حق میں کروانے کیلئے مہمات انتہائی قابل مذمت ہیں جبکہ چند میڈیا گروپ بھی ان حکومتی کاوشوں میں حصہ دار ہیں