بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم عمرا ن خان کا وژن پسے ہوئے طبقے کو اوپر لانا ہے،فرخ حبیب

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمرا ن خان کا وژن پسے ہوئے طبقے کو اوپر لانا ہے۔

ہم نے پسے ہوئے طبقے کو گھر ملکیت کا حق دیناہے۔وزیراعظم عمرا ن خان نے بینکوں کو آسان قرض دینے کی درخواست کی۔

بڑھتی ہوئی آبادی کو دیکھ کر اقدامات کررہےہیں۔میرا گھر اسکیم وزیراعظم کا خواب تھا۔عوام کو56ارب روپے گھربنانےکے لیے فراہم کیے گئے۔اسٹیٹ بینک عوام کے ساتھ کھڑا ہوااوراہم کرداراداکیا۔ہماری معیشت مثبت سمت جارہی ہے ۔

وزیراعظم کی کوشش ہے غریب طبقے کوترقی دی جائے ۔ہفتہ وار 5سے 6ارب روپے دئیے جارہے ہیں۔غریب طبقے کے لیے خوراک ودیگرسہولیات کابندوبست کرناہے ۔پاکستان کی آبادی میں اضافہ ہوتاجارہاہے ۔