بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے قومی مہم کا آغاز کر دیا گیا

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے قومی عطیات مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے.

سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ ’پاکستان کے لیے 100 ٹن امدادی سامان بھیجا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر کے ممالک خصوصاً مسلم بھائیوں کی قدرتی آفات کے موقع پر مدد کی پالیسی پر گامزن ہے اسی تناظر میں پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عطیات مہم شروع کی گئی ہے.

ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ شاہ سلمان مرکز بیرونی دنیا کے لئے عطیات جمع کرنے والا واحد بااختیار سعودی ادارہ ہے۔ تمام اہل خیر سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ساھم پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی عوام کی مدد کے لیے آگے آئیں.
تقریب میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور اور دیگر افسران بھی شریک تھے.